اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲